شال (ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ 12 اگست سے 14 اگست تک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز پر کیے گئے 7 حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے، ان حملوں میں فورسز کے 6 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے۔
12 اگست کو منگچر میں تحصیل کے قریب واقع لیویز تھانے کو سرمچاروں نے دستی بم سے نشانہ بنایا۔
12 اگست کو مغرب کے وقت سرمچاروں نے قلات میں شیخڑی مورگند کیمپ پر سنائپر سے حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔
14 اگست رات 8 بجے بی ایل اے کے سرمچاروں نے قلات کیمپ پر گرنیڈ حملہ کیا جس سے کیمپ کے داخلی حصے کی سکیورٹی پر معمور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔
14 اگست رات 8 بجے سرمچاروں نے سوراب شہر میں سی ٹی ڈی کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ کیا۔
14 اگست کو کڈھ کوچہ کے علاقے میں سرمچاروں نے گشت پر معمور ایف سی اہلکاروں پر گرنیڈ حملہ کیا جس سے 1 اہلکار ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔
14 اگست کو بی ایل اے کے سرمچاروں نے کشان شیخڑی کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔


