تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ دشت اور مند کے درمیانی علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،
دھماکے میں پانچ سکیورٹی فورسز کے اہلکار ھلاک ہوگئے ۔
علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے گوران میں دو زمباد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں دو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
دریں اثناء شال کے علاقے ڈبل روڈ پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔


