شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی ایف سی مقامی ڈیتھ اسکوائڈ زریعے نواب بگٹی کے زمینوں...

ڈیرہ بگٹی ایف سی مقامی ڈیتھ اسکوائڈ زریعے نواب بگٹی کے زمینوں پر قبضہ کرنے کیلے نہتے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں ۔بی آر پی

ڈیرہ بگٹی ( ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے جاری بیان میں کہاہے کہ
ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنجو اور سغاری میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی زمینوں پر فرنٹیئر کور ڈیتھ اسکواڈ کی مدد سے قبضے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مقصد کے لیے ڈیتھ اسکواڈ کو ایف سی کی جانب سے بھرپور مالی امداد فراہم کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر اسلحہ، گولہ بارود اور جدید کواڈ کاپٹر ڈرون بھی فراہم کیئے جارہے ہیں۔

‎‏ترجمان نے کہاکہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سغاری اور لنجو کے علاقوں میں شہید نواب اکبر خان بگٹی کی زمینوں پر ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھائی جارہی ہیں۔ یہ بارودی سرنگیں اور اسلحہ ایف سی کی جانب سے فراہم کیا جارہا ہے اور اس پورے عمل کی نگرانی ایف سی کمانڈنٹ سوئی کر رہا ہے۔

‎‏انھوں نے مزیدکہا ہے کہ صرف آج ہی کے روز ان زمینوں پر تین بارودی سرنگوں کے دھماکے ہوئے، جن میں ایک عورت اور ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے اور چھ افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے نصف درجن کے قریب مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔

‎‏ترجمان نے آخر میں کہا کہ فرنٹیئر کور کی جانب سے ڈیتھ اسکواڈ کو مضبوط کرنے اور اسے قبیلے کے سربراہ کی زمینوں پر قبضے کی کوشش میں مدد فراہم کرنے کے نتیجے میں جو حالات پیدا ہوں گے، اس کی ذمہ داری مکمل طور پر فرنٹیئر کور پر عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز