شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںتربت لاء کالج کے طالب علم کی جبری گمشدگی کیخلاف طلباء...

تربت لاء کالج کے طالب علم کی جبری گمشدگی کیخلاف طلباء کا احتجاج، بازیابی کا مطالبہ ریلی نکالی

تربت ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ تربت لاء کالج کے طلباء نے اپنے چوتھے سمسٹر کے طالب علم جیہند لیاقت کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں طلباء کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “Release Jeehand Liaqat” اور “Save Baloch Student” کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے جیہند لیاقت کی فوری اور باحفاظت رہائی کا مطالبہ کیا۔

طلباء کونسل کے رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیہند لیاقت کو 25 اگست 2025 کی رات کیچ میں واقع ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا، جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جیہند ایک محنتی طالب علم ہے اور اس کی جبری گمشدگی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے تعلیمی ماحول پر منفی اثر ڈال رہی ہے۔

طلباء نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر نوجوان کا بنیادی حق ہے، مگر طلبہ کو اس طرح لاپتہ کرنا تعلیمی اداروں میں خوف کی فضا پیدا کرتا ہے۔ طلبہ کونسل نے اعلان کیا کہ اگر جیہند لیاقت کو فوری طور پر منظر عام پر نہیں لایا گیا تو احتجاج کو مزید وسعت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز