شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاسلام آباد، بی وائی سی کا احتجاجی دھرنا 73 روز بعد اختتام...

اسلام آباد، بی وائی سی کا احتجاجی دھرنا 73 روز بعد اختتام پذیر، پرامن جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (ہمگام نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کا جاری احتجاجی دھرنا 73 روز بعد ختم کر دیا گیا۔ بی وائی سی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگرچہ دھرنا ختم کیا جا رہا ہے تاہم پرامن جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔

دھرنے کی قیادت بی وائی سی کے مرکزی رہنما سمی دین بلوچ اور جبری لاپتہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ ایڈووکیٹ کر رہی تھیں۔ اس طویل احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین، طلبہ اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوئے۔

دھرنے کا بنیادی مقصد ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں کی غیر قانونی گرفتاری اور ملک بھر میں جاری جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

بی وائی سی رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ختم ضرور ہوا ہے مگر جبر کے خلاف جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔ ہم پرامن اور جمہوری انداز میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز