مستونگ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں تعینات ڈی ایس پی رفیق حمزہ گزشتہ روز سوراب کے مقام پر پہنچنے کے بعد راستے میں لاپتہ ہوگئے۔
اطلاعات کے ڈی ایس پی رفیق حمزہ اپنی مرحومہ والدہ کی تدفین اور تین روزہ فاتحہ خوانی کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں شریکئی مشکے ضلع آواران سے حب چوکی پہنچے تھے اور گزشتہ دوپہر تقریباً 12 بجے حب چوکی سے اپنی نوکری پر مستونگ کیلے روانہ ہوگئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وہ سوراب تک پہنچ گئے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا اور ان کے موبائل نمبر بھی بند ہیں۔ اہل خانہ نے ڈی ایس پی رفیق حمزہ کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔


