شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںزاہدان تین عقیدتی قیدیوں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کو...

زاہدان تین عقیدتی قیدیوں، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، کو “محاربہ” کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی

زاہدان ( ہمگام نیوز ) ایران تین عقیدتی قیدیوں — نسیمہ اسلام‌زہی (بلوچ شہری)، ارسلان شیخی (کرد شہری، اہل سردشت) اور ایک اور قیدی جس کا نام صرف حسن بتایا گیا ہے — کو ایران کی قابض اور فاسد عدلیہ کی جانب سے “محاربہ” (خدا اور عوام کے خلاف جنگ) کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

هه‌نگاو کی رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 کو، ان تینوں قیدیوں کو ایک مشترکہ مقدمے میں تہران کی انقلاب عدالت کی شاخ 15کے جج ابوالقاسم صلواتی نے “داعش میں رکنیت کے ذریعے محاربہ” کے الزام میں اعدام (پھانسی) کی سزا سنائی۔

قابض ایرانی سیکیورٹی اداروں نے ان افراد پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ستمبر ۲۰۲۳ (شهریور ۱۴۰۲) میں تہران–ایلام ہائی وے پر ایک مسافر بس میں بم دھماکہ کیا تھا، جس میں ایک ۱۸ ماہ کے بچے کی موت واقع ہوئی تھی۔ تاہم، ملزمان نے عدالت میں تمام الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق، نسیمہ اسلام‌زہی کو گرفتاری کے وقت حمل تھا اور سات ماہ بعد اس نے اپنی بیٹی “تسنیم” کو قرچک ورامین جیل میں جنم دیا۔
ماں اور بچی کو پیدائش کے بعد ۴۰ دن تک ایک انفرادی سیل میں رکھا گیا، جہاں نہ ہوا کی نکاسی تھی، نہ روشنی۔
بعد ازاں، دونوں کو قرنطینہ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ تینوں افراد 6ستمبر 2023) کو ملارد (صوبہ تہران) سے گرفتار کیے گئے اور تحقیقات کے لیے زاهدان منتقل کیے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز