شال ،جھل مگسی( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ موقع پر جاں بحق،بیٹی سمیت دو خواتین زخمی ہو گئیں، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،
فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
علاوہ ازیں شال
میں گزشتہ روز عبدالرحیم کاڑی نامی نوجوان کی شادی کی تقریب دوران اس کے دوستوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے انھیں ایک گولی لگی وہ شدید زخمی ہوگیا ،جنھیں ہسپتال پہنچا دیا گیا مگر آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔


