بیجنگ ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ کے مطابق چین نے بھارت کی اعلیٰ سطحی درخواست قبول کرتے ہوئے پاکستان کو جدید ترین J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیاروں کی فروخت کم از کم 3 سے 4 سال کے لیے مؤخر کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ دعویٰ معروف جاپانی دفاعی تجزیہ کار نے اپنی تازہ ترین پوڈکاسٹ میں خفیہ ذرائع کے حوالے سے کیا ہے۔
تجزیہ کار کے مطابق، نئی دہلی نے بیجنگ کے ساتھ پسِ پردہ سفارتی رابطوں کے دوران تحفظات ظاہر کیے تھے کہ J-35 جیسے جدید جنگی طیاروں کی فراہمی جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن متاثر کر سکتی ہے۔
تاہم چینی اور بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔














