مند (ہمگام نیوز) ضلع کیچ کے علاقے بلوچ آباد مند میں اہل خانہ اور شہریوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں فہد ولد عثمان، حمود ولد محمد جان اور ہارون ولد محمد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا جنہیں قابض پاکستانی فورسز نے 23 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔
ریلی میں خواتین، بچوں اور دیگر مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور لاپتہ نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مذکورہ نوجوانوں کو 23 اکتوبر کی رات گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ ریلی کے شرکاء نے قابض حکومت اور اعلیٰ حکام سے لاپتہ نوجوانوں کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے پہلے بلوچ آباد میں احتجاجی دھرنا دیا اور پھر مہر روڈ بلاک کر دی۔


