ایمسٹرڈیم (ہمگام نیوز) فری بلوچستان مومنٹ نیدرلینڈ برانچ کی نئی کابینہ کی انتخاب کے لئیے ایک نشست منعقد کی گئی، اور اسی میٹنگ کے اندر نیشنل کونسل کے ممبران کا انتخاب بھی کیا گیا۔
یہ انتخاب فری بلوچستان مومنٹ کے آئین کے مطابق شفاف اور جمہوری طریقے سے کیا گیا، جس میں برانچ کے ممبران نے مکمل حصہ لیا۔انتخابی پروگرام کی سربراہی عبید بلوچ نے کی
نئی منتخب کابینہ میں درج ذیل عہدوں پر
آرگنائزر (شکور داد) پریس آفیسر (خیال احمد) کمیونیکیشن آفیسر(بلال مری) کو منتخب کیا گیا
نئی منتخب کابینہ نے تنظیم کے بنیادی مقاصد کو آگے بڑھانے اور نیدرلینڈ میں بلوچ کاز کی آواز کو مزید موثر انداز میں بلند کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر، نیدرلینڈ برانچ کی طرف سے دو ممبران کو نیشنل کونسل کے لیے منتخب کیا گیا ہے یہ ممبران مرکزی سطح پر تنظیم کے فیصلوں اور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے
فری بلوچستان مومنٹ ندرلینڈ برانچ کے سابق آرگنائزر اسد بلوچ اور پارٹی کے سینر ممبر احمد بلوچ کو ممبران نیشنل کونسل کے لئیے منتخب کیا
برانچ کے تمام شریک ممبران نے نو منتخب کابینہ اور نیشنل کونسل کے ممبران کے ساتھ ملکر نئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا تاکہ نیدرلینڈ میں بلوچ قومی تحریک کو کامیابی کی طرف لے جایا جا سکے۔














