چابہار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعہ کی رات چابہار شہر کے توحید بولیوار پر واقع المدینہ ریسٹورنٹ سے ایک بلوچ شہری کو سادہ لباس میں ملبوس قابض ایرانی فورسز کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جبراً لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت 25 سالہ عمر عزیزی ولد کریم بخش کے نام سے ہوئی ہے، جو عزیزآباد گاؤں (ضلع قصرقند) کے رہائشی ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی اور ایرانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ فرزندوں کی جبری گمشدگیاں بدستور جاری ہیں۔


