شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ...

مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

کچھی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی لیویز تھانہ پر مسلح افراد کا حملہ، انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک ۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے لیویز تھانہ پر اچانک حملہ کر کے تھانہ سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق پندرہ سے بیس موٹر سائیکلوں پر سوار اسلحہ سے لیس حملہ آوروں نے لیویز تھانہ پر دھاوا بولا اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا اور تھانہ کو آگ لگا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور بعد ازاں شہر کے اندر داخل ہو گئے اور بینک و تحصیل آفس کو بھی آگ کے شعلوں میں جھونک دیا ۔

شہر فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سے گونجتا رہا ، جس سے شہریوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق انسپکٹر لطف علی کھوسہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ،جبکہ متعدد اہلکاروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مسلح شخص ماراگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز