کشمور (ہمگام نیوز) مقبوضہ سندھ کشمور سے امن پسند بلوچ سیاسی کارکن ڈاڈو عرف دلدار بلوچ کو ریاستی اداروں کےاہلکاروں نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ۔اہل علاقہ کے مطابق دلدار بلوچ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں تھے، بلکہ وہ علاقے میں امن اور تعلیم کے فروغ کے لیے جانے جاتے تھے
دوسری جانب، سندھ میں ڈکیتی، چوری اور لاقانونیت کے واقعات بڑھ رہے ہیں، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں
امن کے داعی شخص کو لاپتہ کرنا انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں پر سوال اٹھاتا ہے۔


