شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپروم میں ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کی فائرنگ نوجوان کو زخمی کرکے...

پروم میں ریاستی ڈیتھ اسکوائڈ کی فائرنگ نوجوان کو زخمی کرکے اغوا کرلیا

پنجگور ( ہمگام نیوز )

مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور پروم میں ریاستی پشت پناہی میں سرگرم ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کرنے کے بعد اغوا کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے نوجوان کی شناخت وہاب بلوچ ولد عبدالحکیم کے نام سے ہوا ہے۔ واقعہ 27 اکتوبر کو پیش آیا جب ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے نوجوان کے گھر بسد میں دھاوا بول کر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا اور بعد ازاں اسے اغوا کر کے لے گئے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز