شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںزاہدان میں شناختی دستاویزات نہ ہونے پر بلوچ شہری جبری لاپتہ

زاہدان میں شناختی دستاویزات نہ ہونے پر بلوچ شہری جبری لاپتہ

زاہدان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان زاہدان میں ایک 27 سالہ بلوچ شہری سعید بلوچ کو جو شناختی دستاویزات سے محروم تھا، گزشتہ روز شام کے وقت فوجی اہلکاروں نے یونیورسٹی روڈ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق، اہلکاروں نے سعید کو صرف شناختی دستاویزات نہ ہونے کی بنیاد پر حراست میں لیا۔ گرفتاری کے بعد سے سعید بلوچ کے مقام اور حالت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی، اور اہلِ خانہ نے اسے جبری گمشدگی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز