شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور میں قابض پاکستانی فورسز نے ماں اور بیٹی کو ...

پنجگور میں قابض پاکستانی فورسز نے ماں اور بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے ماں اور بیٹی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق دونوں کو نیم مردہ حالت میں اسپتال چھوڑا گیا جبکہ بیٹی کے ساتھ بدفعلی کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے واقعات بلوچستان میں پہلے بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں جہاں چھاپوں کے دوران خواتین پر تشدد اور جبری گمشدگیوں کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ زہری میں ایک خاتون صفیہ بی بی کو حراست میں لینے کے بعد رہا کیا گیا تھا جبکہ طالبہ ماہ جبین بلوچ 29 مئی سے لاپتہ ہے اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز