یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان فائرنگ روڈ حادثات دو خواتین سمیت 4افراد ھلاک 3 زخمی

مقبوضہ بلوچستان فائرنگ روڈ حادثات دو خواتین سمیت 4افراد ھلاک 3 زخمی

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ بولان بھاگ کے علاقے گھمب کے قریب دوگروپ کے درمیان جھگڑا، فائرنگ سے شوکت بلیدی نامی شخص جانبحق ہوگیا ۔

دوسری جانب

تربت ہیرونک میں ایم ایٹ شاہراہ پر کار گاڑی حادثے کا شکار ، خواتین سمیت دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب ایک کرولا گاڑی سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت لائبہ دختر مراد حاصل اور رئسیانہ زوجہ مراد حاصل کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں میں خدا بخش ولد مراد حاصل، فیروزہ دختر مراد حاصل اور مراد حاصل ولد خدا بخش شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور رفیق ولد دل مراد حادثے میں محفوظ رہا۔

دریں اثناء کچلاک میں روڈ حاثے کے نتیجے میں حسین کاکڑ نامی نوجوان شادی کے دوسرے دن جانبحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز