شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکم عمر کلائمیٹ چمپئن زنیرہ قیوم زہری کے گھر میں نامعلوم افراد...

کم عمر کلائمیٹ چمپئن زنیرہ قیوم زہری کے گھر میں نامعلوم افراد کا حملہ

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والی کم عمر کلائمیٹ چمپئن زنیرہ قیوم زہری کے گھر حب چوکی میں نامعلوم افراد کا حملہ، پاسپورٹ سمیت اہم دستاویزات کے پھاڑ دیا جبکہ گھر توڑ پوڑ بھی کی، واقعہ اس وقت پیش جب پورا خاندان خضدار میں تھا گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔

زنیرہ بلوچستان کے حب چوکی سے موسمیاتی انصاف کے لیے بھرپور طریقے سے آواز اٹھا رہی ہیں۔ بے شمار مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود، اس نے اپنی کمیونٹی کی بہتری اور عالمی ماحولیاتی خدشات کو دور کرنے کے لیے لچک اور عزم کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھا ہے۔ اس کی لگن کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے، اور اسے پیشہ ورانہ تربیت اور پروگراموں کے لیے بیرون ملک بھی مدعو کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز