Homeخبریںبارکھان چھپر کیمپ پر حملے میں 4 سرمچار شہید ہوگئے۔بی ایل اے

بارکھان چھپر کیمپ پر حملے میں 4 سرمچار شہید ہوگئے۔بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایل اے کےترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے چھپر میں سیکورٹی فورسز نے بی ایل اے کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہمارے چار ساتھی شہید ہوگئے -یہ بات انہوں نے بدھ کی رات نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں فورسز کے 7 اہلکار ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز