خاران( ہمگام نیوز) خاران میں ڈسڑکٹ چیئرمین صغیر بادینی کے گھر پر حملہ ، تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلعی چیئرمین صغیر بادینی کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ، تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات بھی پولیس اہلکار وحید نوشیروانی کے گھر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا تھا۔ تاحال کسی بھی تنظیم کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔


