شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںڈیرہ بگٹی سے گیس ملازم فورسز ہاتھوں اور خضدار مستونگ سے دو...

ڈیرہ بگٹی سے گیس ملازم فورسز ہاتھوں اور خضدار مستونگ سے دو افراد پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی سوئی سے نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ جبکہ خضدار اور مستونگ سے دو افراد پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق عبداللہ ولد توثو بگٹی نامی نوجوان کو آج صبح آئی ایس آئی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دن دھاڑے سوئی کے بازار سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کردیا۔

دوسری جانب مستونگ سے شال جانے والا حاجی عطاء اللہ ولد حاجی خیسار قوم شاہوانی راستے میں پر اسرار طورپر لاپتہ ہوگیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز مستونگ سے شال جارہا تھا، جو شال کراچی مرکزی شاہراہ سے لاپتہ ہو گئے ،اس کے فون بھی بند جارہے ہیں ۔

اس طرح خضدار سے قلات پندران جانے والا نوجوان تاج محمد ولد فیض محمد بارانزئی مینگل بھی راستے میں لاپتہ ہوگئے ہیں ،ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ مورخہ 02-11-2025 کو اپنے بلڈوزر کی خراب پرزہ جات کو مرمت کرانے کیلئے چمروک خضدار لاکر مستری کے حوالے کردیا- خراب پرزہ جات کی مرمت کیلئے وقت درکار تھا – تو اس وجہ سے تاج محمد بوقت PM5:00

مورخہ 02-11-2025 کو بذریعہ موٹرسائیکل، موٹرسائیکل رجسٹریشن نمبر KLD 8702 یونیک موٹرسائیکل ماڈل 2017 کلر کالا اپنے آبائی علاقے پندران قلات جانے کیلئے روانہ ہوا، لیکن اب تک وہ اپنے گھر بھی نہیں پہنچا ہے تاج محمد کا موبائل فون نمبر بھی بند جارہا ہے۔

انھوں نے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی انکے بارے معلومات رکھتا ہو تو انھیں اطلاع دیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز