نئی دہلی: (ہمگام نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پیر کی شام لال قلعہ کے قریب ایک کار میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 6 بج کر 52 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک کار ریڈ سگنل پر رکی ہوئی تھی اور اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

دہلی پولیس کمشنر ستیش گولچہ نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے بعد اسپتال لائے گئے آٹھ زخمی افراد جانبر نہ ہو سکے۔

دہلی فائر سروس کے ڈپٹی چیف کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چھ گاڑیاں اور تین آٹو رکشہ آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے،

دھماکے کے بعد ممبئی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،