شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںخاران : مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خاران : مسلح افراد کے ہاتھوں ایک شخص اغوا

خاران ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ خاران داشتکین میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نادر ولد الہی بخش محمد حسنی نامی شخص کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والا شخص ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے وابستہ تھا۔

تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یاد رہے حالیہ برسوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیموں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بار ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے دوران کئی افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز