شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںپنجگور مسلح گاڑی سواروں نے ایک کسان کو اغوا کرلیا،خاران سے...

پنجگور مسلح گاڑی سواروں نے ایک کسان کو اغوا کرلیا،خاران سے مغوی نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور/ خاران(ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ پنجگور سے مسلح افرادنے ایک کسان کو اغوا کرلیا۔خاران سے اغوا ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد، تفصیلات کے مطابق پنجگور، گوارگو کے علاقے پوژیان میں نامعلوم مسلح گاڑی سوار افراد نے بختیار احمد ولد محمد عثمان نامی کسان کو اس وقت اغوا کرلیا جب وہ اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

دریں اثناء خاران داشتکین کے علاقہ سے نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے نادر ولد الہی بخش قبیلہ محمد حسنی نامی شخص کی لاش ملی ہے ۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والا شخص ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ، جسے عام طور پر “ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، سے وابستہ تھا۔

تاہم تاحال کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز