سوراب (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب میں تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ سوراب کسٹم چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ہونے والے خوفناک تصادم میں پانچ افراد زخمی ہوئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی سوراب سے کوئٹہ جبکہ دوسری کوئٹہ سے سوراب کی جانب آرہی تھی۔ زخمیوں میں علی حسن ولد محمد ہاشم (قوم سناڑی زہری، سکنہ گدازئی تحصیل دشتگوران ضلع سوراب)، غلام مصطفیٰ ولد محمد عمر (قوم ساسولی، سکنہ محلہ قاضی آباد نوشکی) اور تین خواتین شامل ہیں۔
بعد ازاں تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال سوراب منتقل کردیا















