دزآپ (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہری دزآپ میں 15نومبر کو، ایک زمباد وینٹ کارگو گاڑی ایرانی قابض فوج کی تعاقب و فرار کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق، قابض فوجیوں نے اس نیسان وینٹ گاڑی کا تعاقب کیا جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔گاڑی الٹنے کے بعد، قابض فوجی موقع سے فرار ہو گئے اور اس بلوچ شہری کو موقع پر موجود لوگوں نے ہسپتال منتقل کردیا ۔