تربت (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت خیر آباد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک دکاندار قتل ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فہد ولد عبدالصمد اپنی پرچون کی دکان میں موجود تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد وہاں پہنچے اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فہد فائرنگ کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی