کابل ( نامہ نگار ) طالبان نے اپنی ایک تازہ اعلامیہ میں افغانستان پر پاکستان کے گزشتہ رات کیے گئے فضائی حملے کے جواب میں کہا ہے کہ اس کا “لازمی” جواب “مناسب” وقت پر دیا جائے گا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات خوست، پکتیکا اور کنڑ پر پاکستان کے فضائی حملے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی ہیں اور “پاکستانی اداروں” کی جانب سے تمام تسلیم شدہ بین الاقوامی اصولوں کی واضح نفی ہے۔ طالبان نے پاکستان کے اس حملے کو ایک جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کی جانے والی کارروائی صورتحال کو مزید کشیدہ کرتی ہے۔
گزشتہ رات پاکستان کے ڈرون طیاروں نے خوست کے گربز، پکتیکا کے برمل اور کنڑ کے مرکزی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں 10 افغان شہری جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے















