Homeخبریںبولان پاکستان آرمی کی ایک بار پھر آپریشن شروع

بولان پاکستان آرمی کی ایک بار پھر آپریشن شروع

کوئٹہ( ہمگام نیوز) بولان و ہرنائی میں پاکستان آرمی نے ایک بار پھر بڑے پیمانے کی آپریشن شروع کردی ہے ، تفصیلات کے مطابق بولان و ہرنائی کے علاقوں ببر ، مارواڑ، مارگٹ میں آج صبح سے پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی فورسز نے بڑے پیمانے کی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔
علاقائی زرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے بولان و ہرنائی کی زمینی راستوں کو کئی مقامات ناکے لگا کر مکمل طور پر آمدو رفت کے لئے بند کردیا ہے اور ساتھ مقامی باشندوں کو بھی گھروں میں محصور کردیا ہے، واضح رہے کہ اس قبل بھی پاکستان آرمی نے بولان کے مختلف علاقوں میں خونی آپریشن کرکے کئی بلوچ فرزندوں کو شہید اور اغواء کرنے کے ساتھ ہی 28بلوچ خواتین و بچوں کو اغواء کیا تھا ۔
علاقے کی فورسز کے ہاتھوں زمینی و فضائی طور پر مکمل طور پہ ناکہ بندی کی وجہ سے دیگر نقصانات کی تفصیلات معلوم نہ ہوسکے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز