فرینکفرٹ( ہمگام نیوز) انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے آج جرمنی کے شہر ڈزلڈروف میں فری بلوچستان موومنٹ جرمن برانچ کی طرف سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس سمینار میں ایرانی مقبوضہ احواز کے وفد بھی شرکت کررہے ہیں یاد رہے کہ ایران و پاکستان اپنے زیر قبضہ علاقوں میں سے سیاسی و سماجی کارکنان کو اغوا کرکے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور بسا اوقات سیاسی کارکنان کو دسیوں سال عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رکھا جاتا ہے تاکہ انکی سیاسی وابستگی کو بدلنے کے لئیے ان پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔
اس وقت سیمنار جاری ہے اور مقررین ایرانی و پاکستانی زیرقبضہ علاقوں میں ہونے والے انسانی حقوق کی پائمالیوں پر بات کررہے ہیں۔


