Homeخبریںبولان و ہرنائی پاکستان آرمی کی شیلنگ ، ہلاکتوں کا خدشہ

بولان و ہرنائی پاکستان آرمی کی شیلنگ ، ہلاکتوں کا خدشہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) تازہ ترین اطلاع کے مطابق بولان کے علاقوں بُزگر ، پیراسماعیل اور گرد و نواح میں آج صبح سے پاکستان آرمی کی زمینی و فضائی فورسز نے بڑے پیمانے کی کارروائی شروع کررکھی ہے، کئی علاقوں میں فضائی شیلنگ سے ہلاکتوں کی اطلاعات بھی ہیں اور ساتھ دور مار توپوں کی استعمال کی وجہ سے کئی مقامات پہ بلوچ مالداروں کی مال مویشی بھی زد میں آگئے ، واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے بولان و ہرنائی کی کئی اطراف سے ناکہ بندی کی اور پھر آج صبح سے ہی تین اطراف سے بُزگر و پیر اسماعیل کی قریبی پہاڑوں اور آبادیوں پہ اندھا دھند فضائی شیلنگ کے ساتھ ساتھ زمینی فورسز نے کئی جگہوں پہ بلوچ فرزندوں کی گھروں کو مسمار  کردیا اور مختلف مقامات پہ شیلنگ کی وجہ سے ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز