Homeخبریںطالبان کا حملہ، آدھے کابل کو بجلی کی فراہمی منقطع

طالبان کا حملہ، آدھے کابل کو بجلی کی فراہمی منقطع

کابل (ہمگام نیوز)افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے بجلی کی فراہمی کی انتہائی اہم تنصیبات میں سے ایک پر کیے گئے بڑے حملے کے بعد ملکی دارالحکومت کابل کے کم از کم نصف حصے کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔کابل سے بدھ 27 جنوری کے ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی ی اے کی رپورٹوں کے مطابق ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار نے آج بتایا کہ اس واقعے میں طالبان عسکریت پسندوں نے الیکٹرک سپلائی کے ایک بہت بڑے ٹاور کو ایک طاقتور بم کے دھماکے سے اڑا دیا۔

افغانستان میں بجلی کی فراہمی کے قومی ادارے ’بریشنا‘ کے سربراہ میر واعظ علیمی نے بتایا، ’’طالبان نے بغلان اور قندوز کو ملانے والی شاہراہ کے نزدیک ’دندِ شہاب الدین‘ نامی علاقے میں ایک ایسے مرکزی الیکٹرک سپلائی ٹ‍اور کو بم دھماکے سے اڑا دیا، جہاں سے کابل کو بجلی کی ترسیل کی جاتی تھی۔‘‘
ڈی پی اے کے مطابق منگل 26 جنوری کی شام کیے گئے اس بم حملے کے نتیجے میں ملکی دارالحکومت کو بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے والی ’ازبکستان کابل پاور لائن‘ منقطع ہو گئی۔

’بریشنا‘ کے چیئرمین علیمی نے کہا کہ جب تک یہ پاور سپلائی لائن بحال نہیں ہوتی، کابل شہر کے کم از کم 40 سے لے کر 50 فیصد تک حصے کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔میر واعظ علیمی کے مطابق بغلان میں ان کے ادارے کے ماہرین کی ٹیم متاثرہ پاور لائن کی مرمت اور بحالی کی کوششوں کے لیے اپنی طرف سے بالکل تیار ہے تا کہ ہو سکے تو یہ نظام ایک دن کے اندر اندر بحال کیا جا سکے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کام تب تک نہیں کیا جا سکتا، جب تک کہ افغان سکیورٹی فورسز متعلقہ علاقے کے طالبان شدت پسندوں سے پاک ہونے کی باقاعدہ ضمانت نہیں دیتیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز