کوئٹہ( ہمگام نیوز) بولان کے مختلف علاقوں میں جاری پاکستان آرمی کی آپریشن سے درجنوں بلوچ فرزند اغواء ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ تین دن سے وسیع پیمانے پہ بولان کے مختلف علاقوں پیراسماعیل، مارواڑ ، بزگر میں جاری فوجی آپریشن سے جہاں ایک طرف کئی گھروں کو لوٹنے کے بعد نذر آتش اور فصلوں کو جلانے کے بعد آج تازہ ترین آمدہ اطلاع کے مطابق کئی بلوچ فرزندوں کو پاکستان آرمی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔


