یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںزاہدان میں بلوچ طلبہ سمیت گرفتار افراد کی تعداد 10 ہو گئی

زاہدان میں بلوچ طلبہ سمیت گرفتار افراد کی تعداد 10 ہو گئی

زاہدان (ہمگام نیوز) زاہدان میں گرفتار بلوچ شہریوں کی تعداد کم از کم 10 ہو گئی ہے۔ یہ گرفتاریاں نمازِ جمعہ کے بعد عوامی احتجاج کے دوران عمل میں آئیں۔

ایک اور گرفتار ہونے والے بلوچ طالب علم کی شناخت کیان سالارنژاد کے نام سے ہوئی ہے، اس سے قبل حال وش نے دیگر 9 گرفتار شہریوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی، جن میں زبیر براوئی، حنیف براوئی، عمر گمشادزہی، احسان نارویی، عبدالرحمن نارویی، جابر بریچی، فرزاد کبدانی، ناصر کبدانی، اور محسن کبدانی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کیان سالارنژاد جمعہ کے روز نمازِ جمعہ اور زاہدان میں ہونے والے احتجاج کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔

دیگر گرفتار شہریوں کو بھی زاہدان کے مختلف علاقوں، جن میں مدنی اسٹریٹ اور خیام اسٹریٹ شامل ہیں، نمازِ جمعہ کے بعد سادہ لباس میں موجود قابض ایرانی فورسز نے ے بغیر عدالتی وارنٹ اور مبینہ تشدد کے ساتھ گرفتار کیا اور نامعلوم مقامات پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز زاہدان میں شہریوں نے ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے خراب معاشی حالات، مہنگائی، معاشی دباؤ اور سیاسی و سماجی مطالبات کے حق میں احتجاج کیا تھا۔ ان مظاہروں کے دوران سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی اور متعدد شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز