شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںحب چوکی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر...

حب چوکی: قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک شخص جبری طور پر لاپتہ

حب چوکی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تقریباً دو بجے قابض پاکستانی فورسز نے حب چوکی کے علاقے اللہ آباد ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شخص کی شناخت کلیم اللہ ولد حاجی اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ایک اسکول میں چپراسی ہیں اور پنجگور کے علاقے خدابادان کے رہائشی ہیں۔

اہلِ خانہ کے مطابق کلیم اللہ سردیوں کی چھٹیاں گزارنے کے لیے حب چوکی آئے ہوئے تھے، تاہم دورانِ قیام انہیں پاکستانی فورسز نے گھر سے اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

اہلِ خانہ نے انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ کلیم اللہ کی فوری اور محفوظ بازیابی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز