شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںمند، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

مند، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نوجوان جبری طور پر لاپتہ

مند (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 8 جنوری کی رات تقریباً 3 بجے مند کے علاقے کوہ پُشت میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا۔

لاپتہ کیے گئے نوجوان کی شناخت عمر بلوچ ولد لیاقت گہرام کے نام سے ہوئی ہے، جو مند کوہ پُشت کا رہائشی ہے۔

بلوچستان بھر میں قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ مرد اور خواتین کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم کو مزید تقویت دے رہی ہے، جس پر فوری توجہ اور عملی اقدام کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز