ژوب (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب کے حساس علاقے میں دھماکا ہوا۔
ژوب کے ڈپتی کمشنر نے بھی میڈیا سے گفتگو میں دھماکے کی تصدیق کی۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکا ژوب کے کنٹونمنٹ کے علاقے میں دھماکا ہوا البتہ اس کی نوعی کا اندازہ نہیں ہو سکا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مختلف امدادی اداروں کے کارکن متاثرہ مقام کی جانب روانہ ہوئے اور فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لی ہے۔
غیر مصدقہ اطاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے البتہ کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں فورسز اہلکار بھی شامل ہیں