شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبلوچستان پولیس کی فائرنگ دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ھلاک

بلوچستان پولیس کی فائرنگ دیگر واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد ھلاک

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان قلعہ عبداللہ کے علاقہ ژڑہ بند کے مقام پر پولیس کے ظلم کی انتہا فقیر شمکزئی نامی شخص کو بے دردی سے قتل کردیا ۔

علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی بہن کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا ہے ۔بھائی کی فریاد ڈیرہ بگٹی سوئی کے رہائشی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں الزام لگایا ہے کہ اس کے بہن کو اس کے شوہر حیدر اور بھائیوں بابل اور وڈو نے مل کر چار روز قبل تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا ہے ۔
انھوں نے کہاہے کہ میں انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتاہوں کہ بہن کے قاتلوں کے گرفتار ی اور سزا دلوانے میں ہماری مدد کریں۔

دریں اثناء مستونگ سے کچلاک اور دیگر علاقوں تک موٹر سائیکل پر پٹرول سپلائی کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالنے والا ایک محنت کش حادثے کا شکار ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں وہ شدید جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز