شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںشال ڈغاری میں قابض پاکستانی فوج کی آپریشن، تین افراد لاپتہ

شال ڈغاری میں قابض پاکستانی فوج کی آپریشن، تین افراد لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کے علاقے ڈغاری میں قابض پاکستانی فوج کی آپریشن، تین افراد جبری لاپتہ، کواڈ کاپٹر سے بم گرائے گئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ڈغاری کے علاقے میں پاکستانی فوج کی بھاری تعداد نے متعدد گاڑیوں میں پیش قدمی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کردیا۔

فورسز نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے مختلف مقامات پر بم گرائے تاہم جانی نقصانات کے حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فورسز نے اس دوران تین افراد کو بھی حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جن کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز