تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کیچ بلیدہ کے علاقے میسکین ندی سے جبری لاپتہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد۔لاش پر متعدد گولیوں کے نشانات موجود ہیں۔
لاش کا شناخت نصرم ولد پیر بخش کے نام سے ہوئی، جوکہ محمد آباد میناز بلیدہ کا رہائشی تھا۔
لواحقین کے مطابق نصرم کو پاکستانی فورسز نے اکتوبر 2023 میں جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔ بعد ازاں جون 2024 میں وہ بازیاب ہوئے تھے۔ تاہم دوسری مرتبہ 14 اگست 2024 کو انہیں دوبارہ لاپتہ کیا گیا اور آج 26 فروری 2026 کو ان کی تشدد زدہ لاش بلیدہ کے علاقے میسکین ندی سے برآمد ہوئی ہے۔


