نکوسیا ( ہمگام نیوز) :قبرص کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ کے فوجی اڈے ایکروٹری پر ہونے والا حملہ بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس سے محدود نقصان ہوا۔ قبرصی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ حکام برطانیہ کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ قبرص کے صدر نکوس کرائسٹ نے بتایا کہ رات گئے ہونے والا حملہ ایک قابض قابض ایرانی شاہد ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس سے معمولی مادی نقصان پہنچا۔
انہوں نے واضح کیا کہ قبرص کسی بھی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں ہے اور نہ ہی بننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، قابض قابض ایران نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیر لین نے بھی قبرص کی حکومت سے رابطہ کیا اور کہا کہ یورپی یونین اپنے رکن ممالک کے ساتھ ہر قسم کے خطرے کے مقابلے میں متحد اور مضبوطی سے کھڑی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ خطے میں سکیورٹی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔















