واشنگٹن / تہران: (ہمگام نیوز)امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے قابض ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی تنصیبات کو تباہ کر دیا ہے، جبکہ امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے چوتھے روز بھی جاری ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق کارروائیوں کے دوران قابض ایرانی فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ان دعوؤں کے حق میں فوری طور پر کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔
امریکی فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قابض ایرانی حکومت کی جانب سے لاحق قریبی خطرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے گی۔ اس سے قبل سینٹکام نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے قابض ایران میں 1,250 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا اور 11 قابض ایرانی جہاز تباہ کیے۔
ریاض میں امریکی سفارتخانے پر قابض ایرانی ڈرون حملہ، تہران اور تل ابیب میں شدید بمباری جاری ادھر امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ قابض ایران کی جوابی کارروائیوں میں اب تک چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے تمام ہلاکتیں گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کویت میں ہونے والے حملوں کے دوران ہوئیں۔
قابض ایران کی جانب سے خطے کے مختلف مقامات پر جوابی حملے جاری ہیں، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔















