ریاض: ( ہمگام نیوز)سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شیبہ آئل فیلڈ اور ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئل فیلڈ کی جانب آنے والے چھ ڈرونز کو مار گرایا جبکہ ایک بیلسٹک میزائل کو بھی تباہ کر دیا گیا جو ایک فضائی اڈے کی طرف بڑھ رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز کو ملک کے جنوبی حصے میں واقع وسیع صحرائی علاقے ربع الخالی میں تباہ کیا گیا۔ اس علاقے میں تیل کے بڑے ذخائر موجود ہیں جن میں شیبہ آئل فیلڈ بھی شامل ہے جسے مبینہ طور پر حملے کا ہدف بنایا گیا تھا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق شیبہ آئل فیلڈ روزانہ تقریباً دس لاکھ بیرل تیل پیدا کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک بیلسٹک میزائل کو بھی ناکام بنایا گیا جو پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ فروری میں اس فضائی اڈے کو امریکی فضائیہ کے طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ میں تعیناتی کے دوران استعمال کی