مشرقی کردستان:(ہمگام نیوز) ایران کے زیر قبضہ مشرقی کردستان کے دو آزادی پسند جماعتیں متحد۔ 12 مارچ 2026 کو مشرقی کردستان کی دو اہم آزادی پسند قوتوں، کردستان آزادی پارٹی اور کردستان آزادی تحریک نے سیاسی اتحاد کا اعلان کر دیا۔ اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ اب یہ دونوں جماعتیں اپنی سیاسی، قومی اور تنظیمی سرگرمیاں ایک ہی پارٹی کے تحت جاری رکھیں گی، جس کا نام “کردستان آزادی پارٹی” رکھا گیا ہے۔
اعلان میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اتحاد نہ صرف ایک تنظیمی معاہدہ ہے بلکہ موجودہ حساس حالات میں ایک تاریخی اور قومی ضرورت بھی ہے، کیونکہ خطے میں جنگ، سیاسی کشیدگی اور جغرافیائی تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔
اتحاد کی تفصیلات میں دونوں جماعتوں نے ملاقاتوں، مشاورت اور سیاسی مکالمے کے بعد مشترکہ ڈھانچہ، قیادت، پروگرام اور آئین پر اتفاق کیا۔ اتحاد کے مقاصد میں آزادی کے بیانیے کو مضبوط بنانا، تنظیمی صلاحیات کو بڑھانا اور قوم کے حقوق کا تحفظ بھی شامل۔ پارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ کرد قوم کی اعلیٰ قومی مفاد کسی بھی ذاتی یا تنگ نظری کے مفاد پر فوقیت رکھتا ہے۔
قومی یکجہتی اور ذمہ داری کے ضمن میں اعلانیہ میں کہا گیا ہے کہ آزادی پسند قوتوں کا منتشر ہونا اس مرحلے کی ضروریات کا جواب دینے کے قابل نہیں رہے۔ کرد قوم کی کامیابی کے لیے نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، مشترکہ آواز اور سیاسی اتحاد ناگزیر ہیں۔ قوم کے تمام طبقوں، نوجوانوں، خواتین، سیاسی اور شہری کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور آزادی کی جدوجہد میں شریک ہو۔
پارٹی کے عزم اور وعدوں کے حوالے سے یہ کہا گیا ہے کہ وہ کردستان کی آزادی اور خودمختاری کے راستے پر ثابت قدم رہے گے۔ کرد قوم کے سیاسی خودمختاری کے حق کا دفاع کیا جائے گا۔ خطے میں فیصلہ کن تبدیلیوں کے پیش نظر پارٹی سیاسی شعور، ذمہ داری اور قومی عزم کے ساتھ کام کرے گی۔ بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارٹی اپنی تمام قوت اور صلاحیت تنظیم، اتحاد اور آزادی کے مقصد کی خدمت میں استعمال کرے گی۔
اعلانی بیان کے اختطامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتحاد کو مشرقی کردستان میں سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کی ایک نئی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اور آزادی پسند تحریکوں کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ کردستان آزادی پارٹی کا یہ قدم خطے میں آزادی اور خودمختاری کی جدوجہد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔















