واشنگٹن (ہمگام نیوز) سینٹکام نے عراق میں گر کر تباہ ہونے والے امریکی جہاز حادثے میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کردی۔ سینٹکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا، فی الحال ریسکیوکاعمل جاری ہے۔ امریکی سینٹکام نے بتایا کہ واقعے میں عملے کے 6 میں سے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ری فیولنگ طیارہ کے سی 135عراق کے مغربی علاقے میں 12 مارچ کوگرا، واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔















