شیراز(ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق، جمعہ 13 مارچ 2026 کو ایران کے شہر شیراز کے قریب واقع علاقے سروستان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے وابستہ ٹھکانوں پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
جاری اطلاعات کے مطابق ان حملوں کے دوران سپاہ پاسداران کے اسلحہ ڈپو (زاغۂ مهمات) اور توپ خانے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ابھی تک ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں کوئی حتمی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔















