ریاض : ( ہمگام نیوز) سعودی عرب نے قابض ایران کو واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض قابض ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں، اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ جبکہ مملکت نے کھل کر فوجی کارروائی کا حق بھی محفوظ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ امید ہے قابض ایران آج کے پیغام کو سمجھ چکا ہوگا قابض ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجائے دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ سعودی عرب کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ریاض، توانائی تنصیبات اور فوجی اڈوں پر قابض ایرانی حملہ، سعودی ایئر ڈیفنس نظام نے ناکام بنا دیا قابض ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ان کا کہنا تھا کہ قابض ایران پر جو معمولی اعتماد باقی تھا وہ بھی حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے جواز ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور قابض ایران کی علاقائی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے قابض ایران نے ریاض سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جنہیں تہران نے امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل ناکام بنا چکا ہے۔















