قطر: (ہمگام نیوز) قطر کی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق یہ حادثہ اتوار کے روز معمول کی ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات حاصل کرنے کا عمل جاری ہے۔

تاحال حادثے میں جانی نقصان یا عملے کی صورتحال سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں