Homeخبریںایرانشہر سے ذہنی معذوری کا شکار بلوچ خاتون لاپتہ، اہل خانہ کی...

ایرانشہر سے ذہنی معذوری کا شکار بلوچ خاتون لاپتہ، اہل خانہ کی عوام سے مدد کی اپیل

ایرانشہر(ہمگام نیوز) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر سے ایک 32 سالہ بلوچ خاتون گزشتہ دو ہفتوں سے لاپتہ ہے، جس کے باعث اہل خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عائشہ کفاش دختر عبدالواحد، جو ایرانشہر کی رہائشی ہیں، ذہنی معذوری اور اعصابی و نفسیاتی مسائل کا شکار ہیں۔ وہ تقریباً دو ہفتے قبل اپنے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئیں اور تاحال واپس نہیں لوٹ سکیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اہل خانہ اور رشتہ داروں نے عائشہ کی تلاش کے لیے وسیع پیمانے پر کوششیں کی ہیں، تاہم اب تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی سلامتی اور صحت کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص نے عائشہ کفاش کو دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کرے:

09039174069

09372609098

عائشہ کے خاندان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات ان کی بیٹی کی محفوظ واپسی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کریں تاکہ عائشہ جلد از جلد اپنے گھر اور اہلِ خانہ تک پہنچ سکیں۔

واضح رہے کہ یہ اطلاع 31 مئی 2026 کو منظر عام پر آئی، جبکہ خاتون کی گمشدگی کو دو ہفتوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز